سعودی عرب‘ مذہبی پولیس نے گریجویشن کی خوشی میں منعقدہ پارٹی الٹ دی ،مخلوط محفل میں ہلڑ بازی پر 60خواتین،پندرہ مر دگرفتار

ہفتہ 31 مئی 2014 14:34

سعودی عرب‘ مذہبی پولیس نے گریجویشن کی خوشی میں منعقدہ پارٹی الٹ دی ..

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء) سعودی عرب کی مذہبی پولیس امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے جدہ میں ایک مخلوط محفل پر چھاپہ مار کر ساٹھ خواتین اور پندرہ مردوں حراست میں لے لیا ہے۔العربیہ ٹی وی کو اپنے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق یہ مخلوط تقریب یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والے طلباء اور طالبات نے منعقد کی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی کے فارغ التحصیل چند طلباء نے تقریب منعقد کی جس میں شرکت کے لیے زیر تعلیم دیگر طلباء اور طالبات کو بھی دعوت دی گئی تھی۔

پولیس نے چھاپہ مار کر مخلوط محفل سے ستر سے زائد طلباء طالبات کو حراست میں لیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے قبضے سے نشہ آور مواد اور آلات موسیقی بھی برآمد ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد 60 طالبات کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا ہے جبکہ طلباء سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :