فیس بک پولیس کی مدد گار، مجرموں کو پکڑوانے لگی

ہفتہ 31 مئی 2014 14:57

فیس بک پولیس کی مدد گار، مجرموں کو پکڑوانے لگی

اوٹاوہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء) کینیڈا میں فیس بک پولیس کی مددگار بن گئی، نوزائیدہ بچی کو بازیاب کرلیا گیا، اغواء کرنیوالی خاتون بھی پکڑی گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق شکریہ فیس بک، یہ الفاظ کینڈین پولیس کے ہیں، جو خوش ہے کہ بچے کو اغواء کرنیوالی ملزمہ کو پکڑنے میں فیس بک کام آگئی۔

(جاری ہے)

یہ کارنامہ انجام تو 4 نوجوانوں نے دیا لیکن فیس بک کی مدد سے، جہاں انہوں نے نوزائیدہ بچی کے اغواء کی خبر اور 20 سالہ ملزمہ کی تصویر دیکھی، جس نے کیوبک کے اسپتال سے نرس کے روپ میں بچی کو اغواء کیا اور رفو چکر ہوگئی۔

پولیس نے الرٹ جاری کیا اور تلاش شروع کردی، اسی دوران فیس بک پر شیئر کی گئیں ملزمہ کی تصاویر 4 دوستوں نے بھی دیکھی اور ملزمہ کو پہچان کر پولیس کو اطلاع دے دی، جو فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ تک جاپہنچی اور بچی کو بازیاب کرواکر ماں کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :