نوجوان کرپشن کی بیخ کنی اور نظام کی تبدیلی کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں،پرویز خٹک

ہفتہ 31 مئی 2014 22:05

نوجوان کرپشن کی بیخ کنی اور نظام کی تبدیلی کے مشن میں ہمارا ساتھ دیں،پرویز ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے سے کرپشن کی بیخ کنی اور نظام کی تبدیلی کے مشن میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں تاکہ میرٹ، قانون اور انصاف کی بالادستی پر مبنی حقیقی فلاحی اسلامی معاشرے کی منزل ہمیں جلد ملے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا ہے جس میں نوجوانوں نے ہماری بھرپور حمایت کی اور ہمیں ووٹ دلوائے سچ تو یہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت نوجوانوں کی مرہون منت ہے اسلئے ہم تبدیلی کی جدوجہد میں تندہی مصروف ہیں نظام کی یہ تبدیلی اور درستگی ترقیاتی کاموں سے بھی زیادہ ضروری ہے ہمارا نیا بجٹ حقیقی معنوں میں پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت اور عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہو گا جو صوبے کے محدود وسائل کے باوجود ٹیکس فری اور فلاحی ہو گا ہم میگا ترقیاتی پلان، سماجی خدمات کی بہتری اور عوام بالخصوص غریب کا معیار زندگی بہتر بنانے کے علاوہ نوجوانوں کیلئے روزگار اور ہنر کی کئی جامع سکیمیں شروع کر رہے ہیں اور معیار تعلیم کے علاوہ فنی تعلیم کے فروغ پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا اصل سرمایہ ہیں ہمیں انکی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے ماضی میں انہیں نظرانداز کرنے اور انکی قابلیت اور توانائیوں سے فائدہ نہ اٹھانے کی سزا قوم بھگت چکی ہے مگر ہم زندگی کے تمام شعبوں میں انہیں عملی طور پر شریک اور انکی مخفی قائدا نہ صلاحیتوں کو بیدار کرینگے.

یہ بات انہوں نے انصاف یوتھ ونگ کے وفد سے ملاقات میں کہی جس نے صوبے میں بیروزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کی معاشی خود کفالت سے متعلق بعض تجاویز سے انہیں اگاہ کیا وزیراعلیٰ کے مشیر معاشی امور رفاقت اﷲ بابر، ایم پی اے زرین ضیاء اور پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خالد مسعود بھی اس موقع پر موجود تھے پرویزخٹک نے وفد کی پیش کردہ خودروزگار سفارشات اور مجوزہ یوتھ ایمپلائمنٹ پلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں سے اسی طرح کی تعمیری سوچ کی توقع ہے جسے ہم عملی شکل دینے میں دن رات ایک کر ینگے انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت نوجوانواں کے تیار کردہ یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام پر عمل درآمد، یوتھ اسمبلی کے احیا ء، یوتھ لیڈرشپ کانفرنس کے انعقاد اور نیشنل انٹرنشپ کی طرز پر پراونشل انٹرنشپ پروگرام کے اجرء کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے ہمارا منصوبہ ہے کہ ہمارا تعلیم یافتہ نوجوان پہلے خود باروزگار بنے اور پھر کئی دوسرے بیروزگاروں کی حلال روزی کا وسیلہ بھی بنے انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ آج بیروزگاری کی بنیادی وجہ ماضی کی ناقص تعلیم ہے ورنہ کسی اعلیٰ تعلیم یافتہ یا ہنرمند کے بیروزگار رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اسی حقیقت کے تحت ہم تعلیم و تربیت کا پورا نظام بدل رہے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارا معیار تعلیم بین الاقوامی سطح پر آجائے گا، ہر جگہ ہماری تعلیمی ڈگریوں کی قدر ہوگی اور عالمی پیمانے پر ہمارے نوجوانوں کو روزگار اور داخلوں میں ترجیح ملے گی انہیں ملازمت ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ملازمت انہیں اپنے تعلیمی مرکز کے دروازے پر ملے گی پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری حکومت عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کر یگی یہ صوبے کی پہلی حکومت ہے جس نے اپنے منشور پر من وعن عمل شروع کیا انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح نظام کی تبدیلی ہے اور افسوس کہ بڑے پڑھے لکھے لوگ نظام کی تبدیلی کو نہیں سمجھتے ہمارے بزرگوں نے یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہمیں آزادی کی قدرکرنی اور اپنی عاقبت سنوارنی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں حاضری کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ طلبہ کے ڈراپ آؤٹ کا رجحان ختم ہو پرویزخٹک نے کہا کہ نظام تعلیم میں اصلاحات ہماری اولین ترجیح ہے سرکاری سکولوں کا نصاب انگریزی میں کردیا گیا ہے تاکہ غریب کے بچے بھی اعلیٰ عہدوں تک پہنچ سکیں

متعلقہ عنوان :