وزیراعظم کی فیس واپسی سکیم کا پشاور میں باضابطہ طور پر آغاز کردیاگیا ،سکیم سے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے کل تیس ہزار پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو فائدہ پہنچے گا

پیر 2 جون 2014 19:30

وزیراعظم کی فیس واپسی سکیم کا پشاور میں باضابطہ طور پر آغاز کردیاگیا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون۔2014ء) پسماندہ علاقوں کے طلباء کیلئے وزیراعظم کی فیس واپسی سکیم کا پشاور میں باضابطہ طور پر آغاز کردیاگیا ،سکیم سے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے کل تیس ہزار پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے خیبرپختونخوا اور فاٹا کے طلبہ میں جو سرکاری شعبے کی مستند یونیورسٹیوں سے ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم ایس ، ایم فل یا پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔

کل تعلیمی اخراجات کی سو فیصد واپسی کے چیک تقسیم کئے۔سکیم سے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے کل تیس ہزار پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو فائدہ پہنچے گا جن میں سے ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے چھ ہزار سے زائد پوسٹ گریجویٹ طلبہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :