فٹبال کے سابق عظیم کھلاڑی پیلے کے بیٹے کو منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے پر 33 سال قید کی سزا سنائی گئی ،ایڈینوہ نے منی لانڈرنگ کے الزمات مسترد کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ منشیات کے عادی ہیں، سزا کیخلاف اپریل دائر کرونگا

پیر 2 جون 2014 20:49

فٹبال کے سابق عظیم کھلاڑی پیلے کے بیٹے کو منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے ..

ساؤ پالو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون۔2014ء) برازیل میں فٹبال کے سابق عظیم کھلاڑی پیلے کے بیٹے کو منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے پر 33 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برازیلین سٹار فٹ بالر پیلے کے بیٹے ایڈسن کولبی ڈو نیسی منٹو عرف ایڈینوہ سمیت پانچ افراد کو اس کیس میں ساؤ پالو کی ایک عدالت نے مجرم قرار دیا ہے۔

ایڈینوہ نے منی لانڈرنگ کے الزمات مسترد کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ منشیات کے عادی ہیں۔

(جاری ہے)

برازیل کے ایک فٹ بال کلب مں بحیثیت گول کپنگ کوچ فرائض سرانجام دینے والے43 سالہ ایڈینوہ نے سزا کے خلاف اپیل دائرکرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔یاد رہے کہ 2005 میں بھی انھیں منشیا ت کی اسمگلنگ اور سینٹوزشہر میں ڈرگ مافا سے تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ایڈینوہ کے والد پیلے نے 1958،1962 اور1970کے ورلڈ کپ میں برازیل کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے خود کو ایک عظیم فٹبالر کی حیثیت سے منوایا۔73 سالہ پیلے ماضی میں اپنے بیٹے کو ملنے اکثر جیل جاتے رہے ہیں۔"سن 2006 میں پیلے نے کہا تھا کہ "خدا کے حکم سے انصاف ہو گا اور میرے بیٹے کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں۔

متعلقہ عنوان :