قبائلی علاقوں میں فوج ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جا رہی ہے، رانا ثناء اللہ

پیر 2 جون 2014 21:34

قبائلی علاقوں میں فوج ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جا رہی ہے، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون۔2014ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں میں فوج ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جا رہی ہے گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور عوام کے مسترد کئے ہوئے لوگ احتجاج کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کسی پروپیگنڈہ میں نہیں آئے گی صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ طاہر القادری الائنس جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا الائنس ہے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کو شیطانی تکون کہنا زیادہ بہتر ہو گا انھوں نے اپوزیشن کو حکومت پر مثبت تنقید کرنی چاہیے لندن میں اکٹھے ہونے والے سیاسی بے روزگار اور سیاسی آوارہ گرد ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا اور مخالفین سر پیٹتے رہ جائیں گے

متعلقہ عنوان :