گزشتہ ماہ مئی کے دوران افراط زر کی سالانہ بنیاد پرشرح میں 8.34 فیصداضافہ ،ماہانہ بنیادوں پر 0.3 فیصد کمی ہوئی،ادارہِ شماریات پاکستان،دال مونگ4.48 فیصد، دال ماش 4، مشروبات 2.12 ، مصالحے 1.71، آلو 1.68، خشک دودھ فیصد، تازہ دودھ 1.30 ،ر تازہ پھل وڈیری مصنوعات 1.12 فیصد مہنگی ہو گئیں، ٹماٹر 49.58 فیصد، پیاز 9.55، گندم 8.81، انڈے 8.31 فیصد، چائے6.43 ، گندم کا آٹا 6.07 ، تازہ سبزیاں 3.82 ، گندم کی مصنوعات کی قیمتیں2.26 فیصدکم ہوئیں،اعداد وشمار

بدھ 4 جون 2014 20:36

گزشتہ ماہ مئی کے دوران افراط زر کی سالانہ بنیاد پرشرح میں 8.34 فیصداضافہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2014ء) ملک میں گزشتہ ماہ(مئی)میں صارف قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں 8.34 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ اپریل میں یہ شرح 9.2 فیصد اور مئی 2013 میں 5.13 فیصد رہی تھی۔ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح میں 0.3 فیصد کمی ہوئی جبکہ اپریل میں 1.7 فیصد اور مئی 2013 میں 0.5 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق نان فون نان انرجی سی پی آئی میں 8.7 فیصد سال بہ سال جبکہ 0.5 فیصد ماہانہ اضافہ دیکھا گیا جبکہ اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 8.5 اور ماہانہ بنیادوں پر 1.9 فیصد اضافہ ہوا تھا، گزشتہ ماہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 7.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 1.2 فیصدکمی ہوئی، اسی طرح نان فوڈ انفلیشن سال بہ سال 9 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ (جولائی سے مئی) تک افراط زر کی شرح میں اضافہ 8.66 فیصد رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7.51 فیصد رہا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2014 میں حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں 7.7 فیصد اور ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیوپی آئی) میں 7.3 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ جولائی سے مئی 2011 تک ایس پی آئی میں 9.59 فیصد اور ڈبلیوپی آئی میں 8.19 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

بیوروشماریات کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل 2014 کے مقابلے میں جن اشیائے خوراک کی قیمتیں بڑھیں ان میں دال مونگ4.48 فیصد، دال ماش 4 فیصد، مشروبات 2.12 فیصد، گڑ1.88 فیصد، مصالحے 1.71 فیصد، آلو 1.68 فیصد، بینز1.59 فیصد، نمو وخشک دودھ 1.57 فیصد، تازہ دودھ 1.30 فیصد، دال مسور 1.18 فیصد اور تازہ پھل وڈیری مصنوعات 1.12 فیصد مہنگی ہو گئیں جبکہ ٹماٹر 49.58 فیصد، پیاز 9.55 فیصد، گندم 8.81 فیصد، انڈے 8.31 فیصد، چائے6.43 فیصد، گندم کا آٹا 6.07 فیصد، تازہ سبزیاں 3.82 فیصد، گندم کی مصنوعات 2.26 فیصد، چینی 1.23 فیصد اور چکن کی قیمت میں 1.11 فیصد کمی ہوئی۔

اس کے علاوہ مئی میں ماہانہ بنیادوں پر نان فوڈ آئٹمز میں سے کاٹن کلاتھ، ڈاکٹر فیس، تعلیم، لانڈری، ریڈی میڈ گارمنٹس، پرسنل آلات، طبی آلات، برتن اور ٹیلرنگ کے اخراجات میں اضافہ ہوا اور مٹی کے تیل، موٹر فیول، موٹروہیکل ٹرانسپورٹ سروسز کی لاگت میں کمی آئی۔اعدادوشمار کے مطابق مئی 2013 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ آلو175.43 فیصد، دال مونگ34.76 فیصد، چکن 20.23 فیصد، دال مسور 19.10 فیصد، گندم مصنوعات 17.14 فیصد، خشک دودھ 13.9 فیصد اور ریڈی میڈ فوڈ کی قیمتوں میں 13.38 فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ ٹماٹر50.07 فیصد، پیاز28.24 فیصد، بیسن14.40 فیصد اور چائے کی قیمت میں 13.96 فیصد کمی ہوئی۔

پی بی ایس کے مطابق ڈاک خدمات، 23.25 فیصد، کاسمیٹکس19.26 فیصد، تعلیم 16.38 فیصد، بجلی 15.82 فیصد، ڈاکٹر فیس15.57 فیصد، اونی ریڈی میڈ گارمنٹس 13.45 فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس 13.37 فیصد مہنگی ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :