سندھ ہائی کورٹ کا سیکرٹری دفاع کی تنخواہ روکنے کا حکم ،حکم لاپتہ ہونے والے شہری محمد سجاد کے اہل خانہ کی درخواست پر دیا گیا

بدھ 4 جون 2014 22:17

سندھ ہائی کورٹ کا سیکرٹری دفاع کی تنخواہ روکنے کا حکم ،حکم لاپتہ ہونے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری دفاع کی تنخواہ روکنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے یہ حکم گلشن اقبال سے لاپتہ ہونے والے شہری محمد سجاد کے اہل خانہ کی درخواست پر دیا۔ محمد سجاد کے اہل خانہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھاکہ فیڈرل بی ایریاکے رہائشی محمد سجاد کو گلشن اقبال کے علاقے سے 26دسمبر 2012کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا۔

سماعت کے دوران قاری عبدالشکور نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا۔

(جاری ہے)

حلف نامے میں قاری عبدالشکور نے انکشاف کیا کہ محمد سجاد اور مجھے گلشن اقبال سے پاکستان آرمی نے گرفتار کیا اور بہاولپور کے علاقے ترنڈہ محمد پناہ میں لے گئے۔بعد میں مجھے چھوڑدیا اور محمد سجاد کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا۔عدالت نے گذشتہ سماعت پر متعلقہ کور کمانڈر اور سیکرٹری دفاع سے جواب طلب کیا تھا۔عدالتی حکم کے عدم تعمیل پر سندھ ہائی کورٹ نے اکا ؤنٹینٹ جنرل پاکستان کو حکم دیا ہے کہ سیکرٹری دفاع کی تنخواہ فوری طور پر روک دی جائے جبکہ شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 12جون تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :