ایم کیوایم کوالطاف حسین کے کیس کوسنجیدگی سے لیناچاہئے اورغلطی نہیں کرنی چاہئے ،شیخ رشید،ملک میں جمہوریت ہی نہیں ڈی ریل کیاہوگی ،نوازشریف کودورہ بھارت میں ہیرو،ہیروئنوں سے ملنے کاوقت تھاکشمیریوں سے نہیں ملے ،بڑے لیڈروں کے بیوی بچے بھی کرپشن کرتے ہیں کسی کے خلاف کیس نہیں بنتا،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 4 جون 2014 22:32

ایم کیوایم کوالطاف حسین کے کیس کوسنجیدگی سے لیناچاہئے اورغلطی نہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ ایم کیوایم کوالطاف حسین کے کیس کوسنجیدگی سے لیناچاہئے اورغلطی نہیں کرنی چاہئے ،ملک میں جمہوریت ہی نہیں ڈی ریل کیاہوگی ،نوازشریف کودورہ بھارت میں ہیرو،ہیروئنوں سے ملنے کاوقت تھاکشمیریوں سے نہیں ملے ،بڑے لیڈروں کے بیوی بچے بھی کرپشن کرتے ہیں کسی کے خلاف کیس نہیں بنتا۔

نجی ٹی وی کوانٹرویومیں شیخ رشیدنے کہاکہ راولپنڈی میں ترقی کونہیں البتہ ترکی کودیکھ رہاہوں ،مری روڈکی کھدائی سے عوام کاجینامحال ہوگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے سامنے اوگراکوئی چیزنہیں ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی گرفتاری کے بعدایم کیوایم سوچ سمجھ کرقدم اٹھائے ورنہ انہیں نقصان ہوگا،ایم کیوایم کے رہنماباہرجومرضی بیانات دیں لیکن کیس کوکیس سمجھ کرلڑناچاہئے ،غلطی نہیں ہونی چاہئے ،امیدہے کہ ایم کیوایم کیس پرزوردے رہی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادالطاف حسین کی گڈبک میں نہیں ہیں ،الطاف حسین ان کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے اوران کے شدیدتحفظات ہیں ۔الطاف حسین نے ملاقات میں مجھ سے تحفظات کااظہارکیاتھاتاہم میں نے کبھی عشرت العبادکونہیں بتایا۔انہوں نے کہاکہ عشرت العبادکی یہ خصوصیت ہے کہ وہ ایم کیوایم ،پیپلزپارٹی ،سندھ اوروفاق کی حکومتوں اوراسٹیبلشمنٹ سے معاملات نبھارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت ہی نہیں ہے توڈی ریل کیاہوگی ،حکمرانوں کودولت سزاکے طورپرملی ،جزاکے لئے نہیں ،قوم اب بھگت رہی ہے کہ انہیں لیڈرکیوں بنایا۔انہوں نے کہاکہ دورہ بھارت میں وزیراعظم کشمیریوں سے نہیں ملے انہیں ہیرو،ہیروئنوں سے ملنے کاوقت تھا،حکمرانوں کاپہلا،دوسرااورتیسرامنشوردولت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بڑے لیڈروں کے بیوی بچے بھی کرپشن کرتے ہیں بڑے لیڈروں کے خلاف کوئی کیس نہیں ہوتا۔