بھارت میں سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل میں 2 گروپوں میں تصادم سے 12 افراد زخمی

جمعہ 6 جون 2014 12:43

بھارت میں سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل میں 2 گروپوں میں تصادم سے ..

امرتسر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جون 2014ء) سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر امرتسر میں واقع گولڈن ٹیمپل میں 1980 میں بھارتی حکومت کی جانب سے سکھوں کے خلاف ہونے والے آپریشن “بلو اسٹار” کے خلاف 30 ویں سالانہ تقریب جاری تھی کہ ایک سکھ رہنما کو تقریر کی اجازت نہ ملنے پر 2 گروپوں میں تکرار ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے تصادم میں تبدیل ہو گئی، دونوں گروپوں کے مشتعل افراد نے ایک دوسرے پر تلواروں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکارون نے لڑائی کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔

واضح رہے کہ 1980 میں اندرا گاندھی کے دور حکومت میں سکھوں کے خلاف آپریشن “بلو اسٹار” کیا گیا تھا جس میں 5 ہزار سے زائد سکھ قتل ہوئے تھے۔ سکھوں کی جانب سے ہر سال گولڈن ٹیپمل میں اس حوالے سے تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :