بھارت ‘9 سالہ بچی نے 10منٹ میں لیپ ٹاپ کے تمام پرزے کھول کر دوبارہ جوڑ دئیے

جمعہ 6 جون 2014 14:33

بھارت ‘9 سالہ بچی نے 10منٹ میں لیپ ٹاپ کے تمام پرزے کھول کر دوبارہ جوڑ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جون 2014ء) بھارت میں نو سال کی بچی نے دس منٹ میں لیپ ٹاپ کے تمام پرزے کھول کر دوبارہ جوڑ دئیے۔میڈیارپورٹ کے مطابق جنوبی شہر 'کوئمبٹور' سے تعلق رکھنے والی نو سال کی بچی 'آدھرشنی' نے کمال کردیا، صرف دس منٹ میں لیپ ٹاپ کے تمام پرزے الگ کر کے دوبارہ جوڑ دئیے۔

(جاری ہے)

چوتھی کلاس کی طالبہ نے یہ مہارت اپنے باپ کے کمپیوٹر شوروم میں حاصل کی۔ آدھرشنی کی خواہش ہے کہ لیپ ٹاپ پر ایک کتاب لکھے اور کوئی ایسا ٹیکنالوجی کا کارنامہ انجام دے جسے دنیا بھر میں پہچانا جائے۔

متعلقہ عنوان :