حریت پسند راہنماؤں کی مسلسل نظربندی انتہائی قابل مذمت ہے‘ سید علی گیلانی

جمعہ 6 جون 2014 15:02

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جون 2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے آزادی پسند راہنماؤں پر پی ایس اے عائد کرنے کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پی ایس اے کو اگرچہ ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ امریکی خارجہ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر عالمی اداروں نے ایک ظالمانہ قانون قرار دیا ہے اور اس کے استعمال کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بتایا گیا ہے لیکن جموں و کشمیر میں اس کا آزادانہ استعمال آج بھی جاری ہے اور یہاں شہریوں کو کوئی مقدمہ چلائے بغیر احتیاطی نظربندی کے نام پر سالہا سال تک حبس بے جاء میں رکھا جاتا ہے حریت چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ کامیاب الیکشن بائیکاٹ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور اس کی طرف سے انتقامی کارروائیوں کے نتیجے میں انتظامیہ نی صرف بانڈی پورہ میں آٹھ شہریوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :