اتمانزئی جرگہ نے شمالی وزیرستان آپریشن روکنے کے لئے ہرقسم کا تعاون کی یقین دہانی کرادی

جمعہ 6 جون 2014 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2014ء) گاتمانزئی جرگہ نے کورکمانڈر پشاور کو شمالی وزیرستان آپریشن روکنے کے لئے ہرقسم کا تعاون کی یقین دہانی کرادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز شمالی وزیرستان کے اتمانزئی جرگہ کے65 رہنماؤں پر مشتمل وفد نے کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی سے ملاقات کی اور ملاقات میں شمالی وزیرستان آپریشن روکنے اور امن و امان کی بحالی کی صورت حال پر گفتگو کی ۔

جرگہ کی سربراہی حاجی شیر محمد نے کی ۔

(جاری ہے)

65 رکنی جرگہ کی جانب سے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت خراب ہو رہی ہے اور پولیو میں مبتلا بچوں کے لئے بھی کوئی اقدامات نہیں ہو رہے جبکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی خبروں کے بعد خواتین بھی گھروں سے نکلنے پر مجبور ہیں اس لئے حکومت سے اپیل ہے کہ وہ شمالی وزیرستان میں عسکری طاقت سے گریزکرے اور جرگہ حکومت کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے اور جرگہ شمالی وزیرستان میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

حکومت کی جانب سے بھی ممکنہ شرائط آپریشن کی روک تھام کے لئے رکھی گئیں کہ شمالی وزیرستان میں غیر ملکیوں کو نکالا جائے اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھی جرگہ کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :