خیبر پختونخواحکومت کا تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات لانے کافیصلہ،صوبائی حکومت حکومت نے آئندہ مالی سال 2014-15 ء میں زلزلہ سے متاثرہ 760 سکولوں کی تعمیر نوکا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کردیا

جمعہ 6 جون 2014 19:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2014ء) خیبر پختونخواحکومت نے تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات لانے کافیصلہ کیا ہے جس کے تحت صوبائی حکومت حکومت نے آئندہ مالی سال 2014-15 ء میں زلزلہ سے متاثرہ 760 سکولوں کی تعمیر نوکا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کردیا ہے جبکہ 2.800 بلین روپے موجودہ سکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر خرچ کئے جائیں گے اور 70 فیصد خواتین سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔

2005 ء میں تباہ کن زلزلے کی وجہ سے ہزارہ ڈویژن سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں 760 سرکاری سکولز متاثر ہوئے تھے ۔ خیبر پختونخو احکومت نے مذکورہ سکولوں کی تعمیر کی تجویز کو آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرامز میں شامل کردیا گیا ہے جبکہ اس وقت صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کا ازالہ کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2.800 بلین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

(جاری ہے)

2.800 بلین روپے صوبے کے سرکاری سکولوں میں پینے کے صاف پانی ، طلبہ و طالبات کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کئے جائیں گے ۔ اسکے علاوہ سکولوں کے لئے فرنیچر کی خریداری کے لئے 2500 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ ڈرافٹ کے مطابق خواندگی سب کے لئے ،، کا سکیم آئندہ مالی سال کے بجٹ سے خارج کردیا گیا ہے جبکہ اس کی جگہ صوبے بھر میں 70 فیصد خواتین سکولوں کی اپ گریڈ یشن کو آئندہ مالی سال میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہاہے تاکہ صوبے میں خواتین شرح خواندگی زیادہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :