خیبر پختونخوا حکومت کا آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعلیٰ ، وزراء سمیت تمام شخصیات کے ہر قسم کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 6 جون 2014 20:07

خیبر پختونخوا حکومت کا آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعلیٰ ، وزراء ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیر اعلیٰ ، وزراء سمیت تمام شخصیات کے ہر قسم کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جس سے صوبائی حکومت کو دس ارب روپے کی بچت ہو گی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے صوبائی حکومت کو ہر قسم کے صوابدید ی فنڈز ختم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔

(جاری ہے)

جس پر خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ خزانہ سمیت تمام محکموں سے مشاورت شروع کی تھی ۔ اور باہمی مشاورت کے بعد آئندہ مالی سال کے موقع پر اس بجٹ کو مختص نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ رواں مالی سال میں موجود صوابدیدی فنڈز کو بھی کم از کم استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ مختلف سیکٹرز میں صوابدیدی فنڈز کے طور پر رکھے جانے والے دس ارب روپے آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل نہیں کئے جا رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں صوبائی حکومت نے اس حوالے سے دس ارب روپے کی بچت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :