قائد الطاف حسین کی گرفتار ی پر دکھ ، مشکل وقت میں انکے ساتھ ہیں،جاوید ہاشمی

جمعہ 6 جون 2014 23:19

قائد الطاف حسین کی گرفتار ی پر دکھ ، مشکل وقت میں انکے ساتھ ہیں،جاوید ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے برطانیہ میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی حراست پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کے لئے یہ انتہائی کٹھن اورمشکل وقت ہے اور اس مشکل گھڑی میں ہم ، ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں پر آزمائش کے وقت آتے رہتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین سے میرا ذاتی وقلبی تعلق اور احترام کا رشتہ ہے اوران کے حوالہ سے مجھے ذاتی طورپر بھی بہت تشویش ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ وفاقی حکومت کوچاہیے کہ وہ الطاف حسین کو ہرممکن تعاون فراہم کرے۔ایم کیوایم اور اس کے کارکنان اس آزمائش کی گھڑی میں جس ہمت اور جرات کے ساتھ کھڑے ہیں وہ قابل تحسین ہے ، میری تمام تر ہمدردیاں الطاف حسین اور ان کے کارکنان کے ساتھ ہیں۔