ریاست کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا، میر واعظ عمر فاروق

ہفتہ 7 جون 2014 15:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ کوئی مذہبی ،علاقائی ،ہندو اور مسلمانوں کے درمیان کسی لڑکائی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کو صرف سیاسی بنیادوں پر ہی حل کیا جا سکتا ۔جامع مسجد سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ جموں و کشمیر کے جغرافیائی وحدت کو نقصان پہنچانے یا اس ریاست کو لسانی ،علاقائی یا مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔

ہم جموں و کشمیر کی بات کرتے ہیں تو اس سے مراد1947 سے پہلے کی ریاست ہے اور جموں ،لداغ، کشمیر ،گلگت ،بلتستان اور آزاد کشمیر کے پانچ خطوں پر مشتمل ریاست ایک متنازعہ خطہ ہے اور ان علاقوں میں رہنے والے لوگ چاہئے وہ مسلمان ہوں ،ہندؤ ہوں یا کوئی مذہب کے لوگ سب مضبوط میں بندھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میر واعظ نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ کچھ مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر اقتداری سیاست اور اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لئے سازشیں پھیلا کر اس ریاست کی وحدت کوزک پہنچانے اور اس کو علاقائی لسانی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے درپے ہیں اور ریاست کے سبھی خطوں میں رہنے والے لوگوں کے درمیان اس منافرت اور چپقلش کو بڑھا دینے کے عمل میں مصروف ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :