مریم نواز شریف سے صدر فرسٹ ویمن بینک کی ملاقات، نوجوانوں کی جانب سے آسان اقساط پر قرضوں کی واپسی پر اطمینان کا اظہار

پیر 9 جون 2014 13:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء ) وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز شریف سے نے یوتھ پروگرام سے صدر فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ طاہرہ ضیا نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں قرض اسکیم کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مریم نواز شریف نے مستفید ہونے والے نوجوانوں کی جانب سے آسان اقساط پر قرضوں کی واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام سے پڑھے لکھے بے روزگار نواجونوں کو منافع بخش کاروبار کے مواقع میسر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو یہاں فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی صدر طاہرہ رضا سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہی تھیں جنہوں نے چیئرپرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کو پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی جانب سے قسطوں کی قرضوں کی واپسی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرپرسن نے پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم سے مستفید ہونے والوں کی جانب سے آسان شرائط پر قرضو ں کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق یہ پروگرام اپنی درست سمت میں جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے نئی تجارتی منڈیوں کی تلاش پر عالمی اقتصادی تعاون کا فروغ ناگزیر ہے، ۔