مقبوضہ کشمیر،پلوامہ میں مجاہدین اوربھارتی فوج کے درمیان جھڑپ،2 مجاہدین شہید

پیر 9 جون 2014 15:19

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپوں میں دو مجاہد شہید ہوگئے۔فوج اور پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاش کی کارروائی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

دفاعی ترجمان اور سی آر پی ایف کے ترجمان نے بتایا کہ ریش پورہ کاکہ پورہ پلوامہ میں پولیس اور فورسز کو اطلاع ملی کہ علاقے میں مجاہدین چھپے بیٹھے ہیں جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی شروع کر دی گئی کہ اس دوران ایک مکان میں مجاہدین نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی ۔

جوابی کارروائی میں لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے دو مجاہدین شہید ہوگئے جن میں سے ایک کی شناخت مدثر امجد شیخ اور دوسرے کی شناخت بلال احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔ ترجمان نے مجاہدین کا اسلحہ قبضہ میں لینے کا دعوی کیا ہے۔۔