دنیا کا معمر ترین شخص 111 سا ل کی عمر میں چل بسا

پیر 9 جون 2014 16:46

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) امریکہ سے تعلق رکھنے والے دنیا کے معمّر ترین فرد کا 111 سال کی عمر میں انتقا ل ہوگیاالیگزینڈر امیچ نامی فرد نے4فروری1903 میں پولینڈ کے علا قے میں جنم لیا تھا جنہوں نے ایک سو گیارہ ویں سالگرہ کے موقع پر دیئے جانے والے انٹریو میں صحت مندغذا ، الکوحل اور تمبا کو نوشی سے پر ہیز کو اپنی لمبی عمر کاراز قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

نیو یارک کے رہائشی الیگزینڈرنے دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزازاپریل کے مہینے میں حاصل کیا اور اس موقع پر وہ کافی پر جوش بھی دکھائی دئیے تاہم دنیا میں ایک سو گیارہ بہاریں دیکھ لینے کے بعد اب دنیا سے چل بسے۔

متعلقہ عنوان :