اٹلی کے کھلے سمندر میں امریکی بحری بیڑے نے 282 تارکین وطن کو حراست میں لے لیا

پیر 9 جون 2014 16:47

روم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) اٹلی کے کھلے سمندر میں امریکی بحری بیڑے نے 282 تارکین وطن کو حراست میں لے لیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی اٹلی کے جزیرے سجیلیہ کے کھلے سمندر میں امریکی بحری بیڑے نے 6 کشتیوں کے ساتھ یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 282 تارکین وطن کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن میں ریسکیو بوٹس اور 2 ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ تارکین وطن کا تعلق مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے بتایاگیا۔