Live Updates

عمران خان کا بریڈ فورڈ‌ یونیورسٹی چانسلر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

پیر 9 جون 2014 22:16

عمران خان کا بریڈ فورڈ‌ یونیورسٹی چانسلر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

عمران خان نے پاکستان میں اپنی سیاسی مصروفیات کے باعث بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے چانسلر کے عہدے کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکتے۔عمران خان نے آٹھ سال قبل بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

عمران خان نومبر 2014 میں اپنے عہدے سے علیحدہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان دسمبر 2005 میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے پانچویں چانسلر بنے تھے۔ ان کے پیش رووں میں برطانوی وزیر اعظم ہیرلڈ ولسن بھی شامل ہیں۔عمران خان بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے پہلے انٹرنیشنل چانسلر تھے۔یونیورسٹی کے کچھ طلبا نے عمران خان کو چانسلر سے ہٹانے کی مہم شروع کی تھی لیکن وہ ان کوششوں میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔عمران خان نے اپنے استعفے میں لکھا کہ یونیورسٹی کا پہلا انٹرنیشنل چانسلر بننا ان کے لیے اعزاز تھا اور آٹھ سال کا یہ عرصہ ان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :