ایران کے سرحدی محافظوں کی جانب سے پاکستانی علاقے میں 24 راکٹ فائر

پیر 9 جون 2014 22:31

ایران کے سرحدی محافظوں کی جانب سے پاکستانی علاقے میں 24 راکٹ فائر

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جون۔2014ء) ایران کے سرحدی محافظوں کی جانب سے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 24 راکٹ فائر کئے گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا کے مطابق ایف سی کے ترجمان خان واصح کا کہنا تھا کہ ایرانی سرحد سے فائر کئے گئے راکٹ ایف سی کی چیک پوسٹ سے تقریباً 2 کلو میٹر دور گرے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف سی کے اہلکاروں نے ایران کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے ایرانی توپیں خاموش ہوگئیں۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے حالیہ دنوں میں سرحدی خلاف ورزی کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں جس پر پاکستان متعدد بار احتجاج کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :