بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی مبصر گروپوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے ،امریکہ

منگل 10 جون 2014 15:06

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) امریکہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مبصر حقوق انسانی گروپ کو ہراساں کرنے سے باز رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں حقوق انسانی بارے جاری کی گئی اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیر میں حقوق انسانی مبصر گروپ وہاں ہونے والی حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم بھارتی فوج اور پولیس انہیں مسلسل ہراساں کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بعض حقوق انسانی گروپوں اور این جی اوز کے نمائندوں کو وادی کے ویزوں کے حصول میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کشمیر میں قتل عام ،شہریوں کا لاپتہ ہونا ،ریپ اور جنسی زیادتیاں اظہار رائے کی آزادی پر پابندی معمول بن گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق وادی میں مقامی حقوق انسانی کمیشن کو بھارتی فورسز کی جانب سے حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں بارے تحقیقات کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی میں جموں و کشمیر میں حقوق انسانی خلاف ورزیوں کی یہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :