حکومت آزاد کشمیر کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 20 جون کو پیش کئے جانے کا امکان

بدھ 11 جون 2014 13:48

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء) حکومت آزاد کشمیر بجٹ2013-14 بیس جون کو پیش کرنے کا امکان ۔حکومت کی بے بسی کے باعث11 محکمہ جات کے22 کروڑ26 لاکھ روپے واپس کر کے دیگر محکمہ جات کے سپردکر دیئے گئے ۔بجٹ کا حجم62 ارب 50 کروڑ سے زائد ہے۔ ترقیاتی کاموں کے لئے10 ارب50 کروڑ وپے رکھے گئے جائیں گے۔12 ارب کا خسارہ وقاف سے پورا کرنے کی ڈیمانڈ کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کا مالی سال2013-14 کا بجٹ 20 جون کو پیش کرنے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ پہلی مرتبہ وفاق کی جانب سے بغیر کٹوتی کے بجٹ کی رقم دی جائے گی جس کا حجم62 ارب50 کروڑ نارمل میزانیہ تقریباً52 ارب جبکہ گزشتہ مالی سال کا خسارہ12 ارب سے زائد اس کو پورا کرنے کے لئے آزاد کشمیر حکومت نے وفاق سے ڈیمانڈ کی ہے جبکہ بڑے منصوبہ جات کے لئے 48 ارب روپے علیحدہ سے رکھے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

حکومتی بے بسی اورغفلت کے باعث گزشتہ ماہ وقاف سے آخری قسط کی رقم خرچ نہ ہونے کے باعث11 محکمہ جات سے 22 کروڑ26 لاکھ روپے واپس کرکے دیگر محکمہ جات کو دیئے جائیں گے ۔بوقت فنڈز خرچ نہ کرنے والے محکمہ جات جن میں عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ،سائنسز2 کروڑ روپے ،شہری دفاع20 لاکھ ،محکمہ صنعت و حرفت سے3 کروڑ کے ایم آئی ڈی سی15 لاکھ روپے،فزیکل اینڈ پلاننگ سے ایک کروڑ،سی ڈی او ٹرانسپورٹ 4 لاکھ ،ریسرچ اینڈ پلاننگ ڈویلپمنٹ ایک کروڑ50 لاکھ،سوشل ویلفیئر 14 لاکھ، سپورٹس 3 لاکھ روپے خرچ کرنے تھے جو خرچ نہ ہو سکے ۔

بجٹ میں پشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کئے جانے کا امکان ہے ۔بجٹ میں ماضی کی طرح ترقیاتی منصوبوں پر دس ارب50 کروڑ روپے رکھے جائیں گے ۔بجٹ اجلاس20 جون کو طلب کئے جانے کا امکان ہے جو پانچ سے سات روز تک جاری رہے گا۔۔(احمد/)

متعلقہ عنوان :