جدہ کنگڈم ٹاور میں دنیا کی تیز ترین لفٹ ہو گی

بدھ 11 جون 2014 14:51

جدہ کنگڈم ٹاور میں دنیا کی تیز ترین لفٹ ہو گی

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں تعمیر ہونے والے کنگڈم ٹاور میں دنیا کی جدید اور تیز ترین لفٹ کی تنصیب کا ٹھیکہ جاپان کی 'کونے' کمپنی کو دے دیا گیا،عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کونے کمپنی کی جانب سے کنگڈم ٹاور نصب کی جانے والی لفٹ کی رفتار دس میٹر فی سیکنڈ ہو گی. یاد رہے کہ ابحر کے علاقے میں تعمیر ہونے والے کنگڈم ٹاور کی بلندی سنہ 2018ء میں ایک کلومیٹر سے زیادہ ہو جائے، جس کے بعد اسے دنیا میں سب سے بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہو جائے گا. اس عمارت کو سعودی عرب کا نامور تعمیراتی گروپ بن لادن تعمیر کر رہا ہے۔

کونے لفٹس کے ذریعہ کنگڈم ٹاور میں تیز رفتار لفٹ کی تنصیب کے بعد ٹاور میں دنیا کی سب سے تیز رفتار ڈبل ڈیکر لفٹس کی سہولت حاصل ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

یہ ایلیویٹر 10 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے 660 ایم تک جانے والا دنیا کا بلند ترین ایلیویٹر ہوگا۔ جے ای سی کے سی ای او منیب حماد نے کہا کہ ہم دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر کر رہے ہیں اور تیز رفتار لفٹس کی تنصیب کیلئے ہم نے معروف جاپانی کمپنی 'کونے' کا انتخب کیا ہے کیونکہ یہ کمپنی ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے جو اس صنعت کی تمام حدود سے بلند تر ہے اور لفٹس کو اس بلندی تک لے جانے کی اہل ہے جسے اس سے قبل ناممکن سمجھا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ کنگڈم ٹاور میں کونے 65 لفٹس اور برقی زینے لگائے جائیں گے، جن میں کونے 2 ڈبل ڈیک منی اسپیس لفٹس بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :