امریکہ،میچ جیتنے پر باسکٹ بال کھلاڑیوں سے تہنیتی ملاقات یادگار بن گئی،تقریب میں ایک بھورے بالوں والی لڑکی اوباما کی بانہوں میں آ گری

بدھ 11 جون 2014 22:12

امریکہ،میچ جیتنے پر باسکٹ بال کھلاڑیوں سے تہنیتی ملاقات یادگار بن ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2014ء) امریکی صدر باراک اوباما کو دیکھتے ہی بھورے بالوں والی باسکٹ بال کی خاتون کھلاڑی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور لڑکھراتے ہوئے سیاہ فام صدر کی بانہوں میں آ گری۔ اس صورتحال پر خاتون کھلاڑی سٹیفن ڈولسن انتہائی خجالت میں نظر آئیں تاہم حاضر دماغ اوباما نے چٹکلے چھوڑ کر محفل کو گشت زعفران بنا دیا۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر یوکون باسکٹ بال ٹیموں کے کھلاڑیوں کو چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دینے کے لئے ایک تقریب میں موجود تھے، وہ کھلاڑیوں سے فردا فردا ہاتھ ملا کر انہیں کامیابی پر مبارکباد دے رہے تھے، جیسے ہی انہوں نے پہلی قطار میں کھڑے آخری چند کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانا شروع کئے عین اسی لمحے دوسری لائن میں کھڑی خاتون کھلاڑی سٹیفن ڈولسن اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی، تاہم اوباما نے گرتی ہوئی کھلاڑی کو فورا آگے بڑھ کر بانہوں میں تھام لیا، جس پر خاتون کھلاڑی جھینپ گئیں۔

(جاری ہے)

اس صورتحال پر ہال میں موجود تمام افراد نے زور دار قہقہہ لگایا۔ تاہم اوباما کے چٹکلوں نے ماحول کو سنجیدہ ہونے سے بچا لیا۔ کھلاڑی ساتھیوں نے سفیٹن کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو کہ بعد میں انہیں اس غیر متوقع صورتحال کی یاد دلاتی رہیں گی۔ یادگاری تصویریں بنواتے ہوئے کسی کھلاڑی نے یاد دلایا کہ صدر اوباما نے سٹیفن سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کی ٹیم چیمپیئن شپ جیت گئیں تو ایسے میں وہ ان کے ساتھ رقص کریں گے، آج سٹیفن ڈولسن کو بانہوں میں تھام کر صدر نے کسی حد تک اپنا وعدہ پورا کر دیا

متعلقہ عنوان :