پشاور،عمران خان کے نام سے گھر گھر مالی امداد کے جعلی فارم فروخت کرنے والارنگے ہاتھوں گرفتار
بدھ 11 جون 2014 23:52
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2014ء) عمران خان کے نام سے سفید ڈھیری میں گھر گھر مالی امداد کے جعلی فارم فروخت کرنے والے کو ایم پی اے فضل الہی نے موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ڈی سی پشاور نے فارم وصول ہونے والی رقم اور قبضہ میں لیکر تہکال پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کو ایف آئی آر درج کرکے مزید انکوائری کا حکم دیدیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبا ئی اسمبلی فضل الہی کو علاقہ سفید ڈھیری کے پارٹی صدر خالد خلیل نے اطلاع دی کہ انکے علاقے میں کامران نامی شخص دو خواتین کے ہمراہ عمران خان کے نام سے مالی امداد کے فارم گھر گھر تقسیم کرکے اس کے عوض پیسے وصول کررہے ہیں اطلاع پر ایم پی اے فضل الہی نے مقامی پولیس کی مدد سے تواب گل عرف کامران ولد فقیر محمد سکنہ تہکال کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا اور جعلی فارم اور وصول کئے گئے پیسوں سمیت گرفتار کرکے ڈی سی پشاور کے سامنے پیش کردیا گیا ملزم نے اپنا نام کامران بتارہا تھا اور اپنے آپ کو علاقہ سربند کا رہائشی ظاہر کررہا تھا تاہم اس کی جیب سے برآمد ہونے والا شناختی کارڈ میں اس کانام تواب گل اور علاقہ تہکال لکھا ہوا پایا گیا اور ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے آپ کو مقامی این جی او کا مالک ظاہر کیا گیا اور بتایا کہ وہ بلڈ کینسر کے مریضوں کے لئے چندہ اکھٹا کررہا ہے ڈی سی پشاور نے جعلی فارم وصول کرکے پیسوں کو قبضہ میں لیکر ایس ایچ او تھانہ تہکال کو ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید انکوائری کے احکامات جاری کئے جبکہ متاثرہ لوگوں کو تھانہ تہکال کے ایس ایچ او سے رابطہ کی ہدایت کی
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.