سعودی عرب:ایک تہائی کمائی فون ،نیٹ پر صرف کی جاتی ہے

جمعہ 13 جون 2014 14:46

سعودی عرب:ایک تہائی کمائی فون ،نیٹ پر صرف کی جاتی ہے

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) سعودی عرب میں لوگ ٹیلیفون پر اس قدر زیادہ پیسہ خرچ کررہے ہیں کہ ان کی تنخواہ کا ایک تہائی حصہ فون اور انٹرنیٹ کے بل کی مد میں ہی چلا جاتا ہے۔سعودی عرب میں صارفین کے حقوق کے ادارے کنزیومر پروٹیکشن ایسوی ایشن کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عوام اوسطاً اپنی ذاتی کمائی کا 30 فیصد ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے پر خرچ دیتے ہیں،جب کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کی آدھی سے زیادہ تنخواہ، بلکہ کچھ لوگوں کی کمائی کا 70 فیصد ٹیلیفون کے بل میں نکل جاتا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کے ایک جائزے کے مطابق سعودی عرب کی آبادی کے تقریباً 75 فیصد کے پاس سمارٹ فونز موجود ہیں۔ خیال ہے کہ ٹیلیفون پر اتنے زیادہ اخراجات کی وجہ محض یہ نہیں کہ سعودی لوگ فون پر بہت باتیں کرتے ہیں، بلکہ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں فون کی سہولت بہت زیادہ مہنگی ہے۔ سعودی عرب میں زیادہ تر کمپنیاں ایک منٹ کی کال کے لیے 0.35 ریال،یعنی چھ برطانوی پینس یا دس پاکستانی روپے چارج کرتی ہیں۔ اسی طرح سعودی عرب میں عام لوگ نہیں جانتے کہ انٹرنیٹ کی سہولت (رومنگ) استعمال کرنے کے لیے ان سے کتنے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :