آئی جی سندھ اقبال محمود کی زیرصدارت اجلاس

جمعہ 13 جون 2014 15:03

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) آئی جی سندھ اقبال محمود کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو‘ ایڈیشنل آئی جی اسپیشن برانچ‘ ڈی آئی جی سی آئی ڈی‘ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ‘ ڈی آئی جی کرائم برانچ‘ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز‘ اے آئی جی آپریشنز سندھ کے علاوہ تینوں زونل ڈی آئی جیز کراچی اور حیدرآباد ومیرپور خاص نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں انہوں نے ایئرپورٹ حملے کیس کی تفتیش میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مزید ضروری احکامات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اہم اور حساس تنصیبات کی میپنگ کی جائے اور ایسے تمام مقامات بشمول ایئرپورٹس‘ ریلوے اسٹیشنوں‘ سرکاری عمارتیں‘ جیل خانہ جات سندھ ودیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی کیلئے ایس او پیز/ ایل او پیز اسٹیڈنگ آپریٹنگ پروسیجر/ لوکل آپریٹنگ پروسیجر پولیس زونز اور رینجرز کی سطح پر تیار کئے جائیں جس کے تحت ایسے تمام مقامات کی سیکیورٹی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کا کردار اجاگر کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کے تینوں زونز میں قائم کچی آبادیوں کا سروے کیا جائے جس کے تحت ایسی آبادیوں میں مقیم مختلف کمیونٹیز‘ تھانہ جات کی حدود ودیگر ضروری امور کی تفصیلات کا احاطہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر زون میں ریزرو پلاٹونز کو تیار حالت میں رکھنے کے ساتھ ساتھ سی آئی ڈی‘ کرائم برانچ پولیس کی بھی مستقل دستیابی کو یقینی بنایا جائی۔

انہوں نے ہدایات دیں کہ ایلیٹ ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں اسنائپرز کی تربیت کیلئے کراچی‘ سکھر اور لاڑکانہ پولیس ٹریننگ سینٹرز کے 50/50 پولیس اہلکاروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریپڈ ریسپانس فورس‘ سندھ ریزرو پولیس اور رزاق آباد ٹریننگ سینٹرز کی سیکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کرائم سین پر یونٹی آف کمانڈ کے حوالے سے 15 دنوں کے بعد اجلاس کے ضمن میں اے آئی جی آپریشنز سندھ تمام تر ضروری امور کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :