سندھ حکومت ، مالی سال 2014-15 کے بجٹ میں میٹرو بس منصوبے کو شروع کرنے کا اعلان

جمعہ 13 جون 2014 21:57

سندھ حکومت ، مالی سال 2014-15 کے بجٹ میں میٹرو بس منصوبے کو شروع کرنے کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون۔2014ء) سندھ حکومت نے مالی سال 2014-15 کے بجٹ میں میٹروبس منصوبے کو شروع کرنے کا اعلان کر دیا تاہم منصوبے پر لاگت کے لئے رقم مختص نہیں کی ،منصوبے کی تکمیل پبلک پرائیوٹ پاٹنر شپ کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مالی سال 2014-15کے بجٹ میں کورنگی 8000روڈ سے چلنے والی میٹرو بس سروس شروع کی جائے گی جو شہر کے وسط تک مسافروں کوسہولیات فراہم کرے گی۔تاہم واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے روا ں سال کے بجٹ میں منصوبے کے لئے رقم مختص نہیں کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :