کروشیئن فین کا برازیلی اینکر کو لائیو کوریج میں بوسہ،سوشل میڈیاپر توجہ کا مرکز بن گیا

پیر 16 جون 2014 15:04

کروشیئن فین کا برازیلی اینکر کو لائیو کوریج میں بوسہ،سوشل میڈیاپر ..

برازیلیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء)برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ کی لائیو کوریج کرنے والی ایک برازیلی اینکر پرسن کو ایک جوشیلی کروشیئن فین نے سرعام بوسہ دیدیا ۔جوکہ سوشل میڈیا پر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات تمام شک و شبے سے بالا تر ہے کہ فٹبال کے شائقین نے اس سال ہونے والے ورلڈ کپ مقابلوں کا انتظار دن گن گن کر کیا اور اب اس کے افتتاح کے بعد روزانہ ہونے والے میچ روایتی جوش و جذبے سے دیکھ رہے ہیں۔

شائقین فٹبال کے لئے جو بات غیر متوقع تھی وہ برازیل نیوز چینل پر اس عالمی مقابلے کی رپورٹنگ کرنے والی اینکر کو لائیو کوریج کے دوران ایک کروشیائی فین کی جانب سے دیا جانے والا 'بوسہ' تھا۔

برازیل کے مقامی چینل پر افتتاحی تقریب سے پہلے شہر کے مختلف علاقوں میں شائقین فٹبال کے بارے میں براہ راست رپورٹنگ کرنے والی خاتون اینکر پرسن کو دیکھ کر ایک کروشیائی فین ان کے قریب آیا اور تصویر بنوانے کے انداز میں اس کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر کھڑا ہو گیا اور پھر اگلے ہی لمحے کمال وارفتگی کا اظہار کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے خاتون کا منہ چوم لیا، لائیو کوریج کے دروان اس غیر متوقع 'بولڈ' رد عمل پر خاتون اینکر نے اپنی رپورٹ متاثر ہونے نہیں دی اور پورے اعتماد کے ساتھ باقی رپورٹ براہ راست پیش کرتی رہی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو کو ابتک کڑوروں شائقین دیکھ چکے ہیں۔