آپریشن کا مقصد دہشتگردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ہے، آرمی چیف

پیر 16 جون 2014 15:58

آپریشن کا مقصد دہشتگردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ہے، آرمی چیف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مقصد تمام دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کرنا اور ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب بھی کیا۔جنرل راحیل شریف نے ملکی کی داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورتحال اور خاص طور پر شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے متعلق آگاہ کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کا مقصد شمالی وزیرستان سے تمام دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کرنا اور ملک کو دہشت گردی کے خطرے سے نجات دلانا ہے۔