عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ جاپان نے 30 وہیل مچھلیاں ہلاک کر دیں

منگل 17 جون 2014 14:06

عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ جاپان نے 30 وہیل مچھلیاں ہلاک ..

ٹو کیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) عالمی عدالت کی جانب سے جاپان پر بحرمنجمد جنوبی میں وہیل مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ جاپان کے شمال مشرقی سمندری علاقے میں 30 وہیل مچھلیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ عالمی عدالت نے جاپان پر وہیل مچھلی کے شکار پر پابندی بحرمنجمد جنوبی کے لیے عائد کی تھی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وہیل مچھلیوں کا شکار کرنے والے ایک جہاز نے 16 نر اور 14 مادہ وہیل مچھلیاں ہلاک کیں۔ واضح رہے کہ 1986 کے عالمی معاہدے کے تحت وہیل مچھلی کے شکار پر پابندی عائد ہے، تاہم تحقیقی مقاصد کے لیے انہیں شکار کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس معاہدے میں موجود اسی سقم کو استعمال کرتے ہوئے جاپان اس ممالیہ کو ہلاک کرنے کا جواز پیش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :