کٹھ پتلی انتظامیہ حریت راہنماؤں اور کارکنوں کو غیرقانونی اور بلاجواز حراست میں رکھے ہوئے ہے‘ سید علی گیلانی‘ گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے‘ بیان

منگل 17 جون 2014 17:43

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کئی ماہ سے حریت راہنماؤں کو غیرقانونی اور بلاجواز حراست میں رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے شوکت احمد کلیم اور دیگر حریت راہنماؤں اور کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ ان غیرقانونی گرفتاریوں کا جواز پیش کرنے سے بالکل قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے کارکنوں کو کبھی تو شوپیاں پولیس سٹیشن اور کبھی باندی پورہ پولیس سٹیشن لے جایا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیرقانونی طور پر گرفتار کئے گئے حریت راہنماؤں اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔۔