پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
منگل 17 جون 2014 23:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون۔2014ء) حساس ادارے کی جانب سے لاہور واقعےکی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم ہاؤس ارسال کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کو ارسال کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر سے غیرقانونی رکاوٹیں ہٹانےکی کارروائی جاری تھی کہ اس دوران عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پہلے سے تیار نوجوانوں نے پولیس پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کردیا جبکہ اس موقع پر طلبا اور منہاج القران کے اساتذہ بھی وہاں پہنچ گئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی تقریر کے بعد کارکنان مشتعل ہوگئے جنہیں منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جبکہ موقع پر قائم بنکر سے پولیس پرگولیاں بھی چلائی گئیں، پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی اور اس دوران عوامی تحریک کے حراست میں لئے گئے کارکنان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا جس میں ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور 32 ایم پی شامل ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے سے قبل مظاہرین نے ڈنڈے اور اسلحہ تقسیم کیا جبکہ واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہوئے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.