این اے۔ 192رحیم یار خان میں دوبارہ گنتی پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار مخدوم سید احمد عالم انور کا میا ب قرار دے دئیے گئے

بدھ 18 جون 2014 14:26

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) الیکشن ٹریبونل بہاولپور کے حکم پر دوبارہ گنتی کے نتیجے میں این اے۔ 192رحیم یار خان سے 2013ء کے عام انتخابات میں شکست کھانے والے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار مخدوم سید احمد عالم انور 3 ہزار300ووٹوں سے فاتح قرار۔پیپلز پارٹی کے امیدوار خواجہ غلام فرید عرف قطب فرید کوریجہ کی جانب سے گنتی کا بائیکاٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق 2013 ء کے عام انتخابات میں این اے۔192سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوارمخدوم سید احمد عالم انور کو ابتدائی نتائج میں فاتح قرار دیا گیا تھا تاہم پیپلز پارٹی کے امیدوار خواجہ غلام فرید عرف قطب فرید کوریجہ کی جانب سے دوبارہ گنتی کرائے جانے پر الیکشن کمیشن نے انہیں ایک ہزار261ووٹوں سے فاتح قرار دے دیا گیا تھا جس پر مخدوم سید احمد عالم انور سے الیکشن ٹریبونل بہاولپور میں اپیل کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اپیل کی جس پر الیکشن ٹریبونل بہاولپور کی جانب سے تشکیل کر دہ ایک کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اور مسلم لیگ(ن) کے امیدوار مخدوم سید احمد عالم انور 3 ہزار300ووٹوں سے فاتح قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب بھر قومی اسمبلی کی میں صرف دو نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی اور یہ دونوں نشستیں پی پی پی رحیم یار خان سے جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی جس میں سے ایک پر اب اسے دوبارہ شکست کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے