مقبوضہ کشمیر، آرونی میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق مجاہد کو گولی مار کر قتل کر دیا،سوپور میں گرنیڈ دھماکہ، دو زخمی

بدھ 18 جون 2014 14:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے آرونی اسلحہ برداروں نے ایک سابق مجاہد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔سو پور میں گرنیڈ دھماکے میں دو راہیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے اوقاف مارکیٹ میں اچانک دھاوا بولا اور منور زمان ولد منصور ملک نامی دکاندار پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا جسے فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

منور زمان کئی سال قبل جنگجو تھا اور بعد میں گرفتار ہوا تھا اور جیل سے رہائی پانے کے بعد وہ آرونی میں جوتے کی دکان چلاتا تھا ۔ادھر سوپور میں ٹاؤن ہال کے قریب سی آر پی ایف179 بٹالین بنکر کو نشانہ بنانے کی غرض سے ایک گرنیڈ پھینکا گیا جو پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو راہگیر فیضان احمد اور مشتاق احمد ساکنان سوپور زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :