بین الاقوامی عافیہ رہائی مہم کے سلسلے میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ایک ہفتے کے دورے پر ساؤتھ افریقہ روانہ

بدھ 18 جون 2014 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء ) عافیہ موومنٹ، پاکستان کی سربراہ ڈاکٹرفوزیہ صدیقی اورپاسبانِ پاکستان کے صدر الطاف شکور بین الاقوامی عافیہ رہائی مہم کے سلسلے میں ایک ہفتے کے دورے پر ساؤتھ افریقہ پہنچ گئے۔ عافیہ موومنٹ میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلم جیوڈیشل کونسل ، ساؤتھ افریقن نیشنل مسلم ویمن فورم، Ciiبراڈ کاسٹنگ ، کیج پرژنر اسلامی کیئر لائن اور دیگر انسانی و حقوق نسواں کی تنظیموں کی دعوت پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور الطاف شکور ساؤتھ افریقہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سلسلے میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور الطاف شکور دوسری مرتبہ ساؤتھ افریقہ کے دورے پر گئے ہیں۔قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سلسلے میں2012ء کے دورہ افریقہ کے بعد بین الاقوامی سطح پر بے گناہ قیدیوں کے حقوق،انہیں انصاف کی فراہمی اورانصاف کے ذریعے قیام امن کی سوچ پروان چڑھی تھی۔

(جاری ہے)

ساؤتھ افریقہ کے دورے کے دوران ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور الطاف شکور ساؤتھ افریقہ کے جید علمائے کرام ،صحافی، اساتذہ ،طلباء و طالبات،تاجراور انسانی و حقوق نسواں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اورجوہانسبرگ، کیپ ٹاؤن، ڈربن اور دیگر شہروں کی مختلف مساجد، تعلیمی اداروں،انسانی و حقوق نسواں کے اداروں کے تحت منعقدہ تقریبات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :