ہماری مسلح افواج دشمن کی تمام سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ،ایران

بدھ 18 جون 2014 17:31

تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء)ایران نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج دشمن کی تمام سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ کو کوئی بھی طاقت ہدف نہیں بنا سکتی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے کمانڈر بریگیڈئر جنرل احمد رضا پور داستان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری مسلح افواج ہر وقت چوکس ہیں جبکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ ہماری کوئی طاقت ہمارے ملک کو ہدف نہیں بنا سکتی ۔۔