دھمکیوں سے ایم کیو ایم کو ڈرایا نہیں جاسکتا‘ الطاف حسین،ڈر اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کی ضد ہیں‘ طاہرہ آصف بہادری کے ساتھ بولتی ہیں انہیں شناخت کرکے گولیاں ماری گئیں‘ قائد ایم کیو ایم
بدھ 18 جون 2014 23:18
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دھمکیوں سے ایم کیو ایم کو ڈرایا نہیں جاسکتا ڈر اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کی ضد ہیں طاہرہ آصف ہمت اور بہادری کے ساتھ بولتی ہیں انہیں شناخت کرکے گولیاں ماری گئیں قوم ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی طاہرہ آصف لاہور سے اسلام آباد روانہ ہونے کے لئے گھر سے نکلی تھیں اور موٹر سائیکل سواروں نے پہلے ان کی گاڑی کو روکا اور طاہرہ آصف کو شناخت کیا اور ان کی شناخت کے بعد انہیں گولیاں ماری گئیں انہوں نے کہا کہ طاہرہ آصف کو بیس بوتلیں خون دیا جاچکا ہے اور ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں انہوں نے کہا کہ طاہرہ آصف ہمت اور بہادری کے ساتھ بولتی ہیں اور ایک نڈر اور بہادر خاتون ہیں الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم کو دھمکیاں دی جارہی ہیں جن کا مقصد ہمیں ڈرانا ہے لیکن ہم اور ہمارے ساتھی ڈرنے والے نہیں ہیں کیونکہ ڈر اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کی ضد ہیں الطاف حسین نے کہا کہ طاہرہ آصف پر حملے کے بعد کارکنوں کو احتجاج سے روکا اور انہیں صبر کرنے کی تلقین کی کیونکہ منگل کو طاہر القادری کے گھر پر حملے کا سانحہ ہوا اور ہم ان کے ساتھ احتجاج میں شریک ہیں منہاج القرآن پر حملہ افسوسناک اور پولیس گردی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.