اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،بیرون ملک سے آنیوالی فون کالز سستی

بدھ 18 جون 2014 00:03

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،بیرون ملک سے آنیوالی فون کالز سستی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والی کال پر عائد لیوی ختم کرکے وفاقی حکومت نے گرے ٹریفک (ٹیکس) واپس لے کر اس ٹیکس کی موت کا سامان کردیا ہے اور اب سعودی عرب متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، برطانیہ، امریکہ،کوریا، کینیڈا، ڈنمارک،سویڈن، ناروے سمیت یورپ، ملائیشیا سمیت دنیا بھر کے ملکوں میں آباد اوورسیز پاکستانیوں کیلئے وطن عزیز ٹیلیفون کالیں بے حد سستی ہوجائیں گی۔

سعودی عرب سے فیکس بھجوانا ممکن ہو جائے گا۔ 8.8سینٹ فی منٹ کی بجائے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دوسرے ملکوں میں آباد اورسیز پاکستانیز دو تین سینٹ فی منٹ ٹیلی فون کال مالی سال 2014-15 میں کیا کریں گے اسطرح وہ پاکستان میں اپنے خاندان سے اتنی ہی رقم سے زیادہ دورانیے کی ٹیلی فون کالیں کیا کریں گے اس طرح وزیراعظم نوازشریف وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر صحت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن اور ان کی ٹیموں نے بیرون ملک سے آنے والی ٹیلیفون کالوں پر 2.9سینٹ فی منٹ لیوی ختم کرنے کا انقلابی فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ 2.9 سینٹ فی منٹ سرکاری لیوی وزیر خزانہ کی بجٹ پر عام بحث سمیٹنے کی تقریر کے دوران ختم کرنے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والی وہ گرے ٹریفک بتدریج ختم ہو جائے گی جو عشروں سے حکومتی ادارے ختم نہیں کرسکے تھے۔ اب اوورسیز پاکستانی وطن عزیز سستی کال کرلیا کریں گے۔ کال ریٹ 8.8 فی منٹ تھا وہ اب آپریٹرز کے درمیان آزادانہ مسابقت کے نتیجے میں بیرون ملک سے آنے والی اورسیز پاکستانیوں کی کالیں دو سے تین سینٹ فی منٹ تک ہونے لگیں گی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ گرے ٹریفک بتدریج ختم ہوجائے گی اور اوورسیز پاکستانی وطن عزیز سستی کال کرسکیں۔کال ریٹ 8.8 سینٹ فی منٹ تھا وہ آپریٹرز مقابلہ کریں، اس کم کریں گے اور 2 سے 3 سینٹ فی منٹ بتدریج لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے گرے ٹریفک ختم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ مختلف ٹیکسسز ختم کرنے کی ہدایات کئی بار اجلاسوں میں دی تھیں۔ اس فیصلے سے قومی خزانے کے مقابلے میں اوورسیز پاکستانیوں کو بھرپور فائدہ ملے گا وہ اب زیادہ ٹیلیفون کالیں کیا کریں گے۔

ٹیلیفون کالوں کا حجم بڑھ جائے گا اب تک سعودی عرب سے فیکس پیغام نہیں آپائے تھے فیکس آنا مشکل تھا۔ فیکس پیغامات کے ساتھ ساتھ سعودی عرب سے اورسیز پاکستانیوں کو ہی نہیں عمرہ اور حج کیلئے جانے والے لاکھوں پاکستانی عبادات کے سفر کے دوران اپنے گھر والوں سے سستی کالیں کرنے لگیں گے۔ کال ریٹ مرحلہ وارکم ہونے چاہیں،دو تین روپے فی منٹ تک بیرون ملک سے پاکستانی وطن میں اپنے گھر والوں سے ٹیلی فون کال بالآخر کرنے لگیں گے۔