ہر طالب کو میرٹ پر لیپ ٹاپ ملے گا کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوگا مریم نواز کا تقریب سے خطاب

جمعہ 20 جون 2014 19:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے وزیراعظم کی اعلان کردہ تمام سکیموں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے ‘کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی۔جمعہ کو یہاں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے حلف اٹھانے کے فوری بعد 6مختلف سکیموں کا اعلان کیا تھا جن میں 5 سکیمیں نوجوانوں کیلئے ہیں ‘انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ پہلے ہی اس سکیم کیلئے 4ارب روپے جاری کرچکی ہے اس سے مقامی طور پر لیپ ٹاپ بنانے والے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے اور ملک میں تکنیکی مہارت بھی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ 3جی ٹیکنالوجی کو بروکار لا کر نوجوان انٹرنیٹ اور دیگر متعلقہ سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کے ساتھ 3جی ایوو مفت فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تمام سکیموں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے۔نوجوانوں کیلئے تمام سکیمیں پانچ سال تک جاری رہیں گی۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز ہمارے وعدوں کا حصہ ہے جو بھی طالب علم میرٹ پر ہوگا اسے لیپ ٹاپ ضرور ملے گا اور کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کیلئے فیس واپسی سکیم کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں ۔

ہر طالب کو میرٹ پر لیپ ٹاپ ملے گا  کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ..

متعلقہ عنوان :