آرٹیکل19Aکے تحت ہر شہری کو تمام سرکاری اداروں تک معلومات کا حق ہے،غلام مصطفےٰ سنگراسی

ہفتہ 21 جون 2014 19:05

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء)ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر اور ڈی ٹی سی ای کے کپیسٹی بلڈنگ سپیشلسٹ غلام مصطفےٰ سنگراسی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل19Aکے تحت ہر شہری کو تمام سرکاری اداروں تک معلومات کا حق ہے عام آدمی کی معلومات تک رسائی سے صوبہ پنجاب میں کرپشن اور بے ضابطگی کا خاتمہ ہو گا اس قانون کے تحت ضلع کا ہر محکمہ اپنے پبلک انفارمیشن آفیسر مقرر کرکے عوام تک معلومات کی رسائی کو یقینی بنائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے ڈی ٹی سی ای کے زیر اہتمام”رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ“کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی ای ڈی او کیمونٹی ڈویلپمنٹ حسنین شاہد شیرانی نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کے سرکاری محکموں میں کرپشن پر قابو پانے کے لیے”رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ2013“ کو موثر بنانے اور عوام تک معلومات کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اس قانون کے تحت مفاد عامہ کی معلومات سرکاری محکموں سے حصول میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گی ورکشاپ سے ڈی ٹی سی ای کے سجاد قاسم،ساجدہ نواز،محمد علی گھمن،”ڈاس“کے صدر عبدالرؤف چوہدری،سابق ناظم ظفر علی چوہدری،چوہدری عبدالمجیب پوسوال،ایس ڈبلیو سی ڈی ایس کے صدر محمد شیر خاں کھچی،جوائنٹ سیکرٹری ”ایمرا“مسعود عابد رشید،سابق ای ڈی او ایجوکیشن جمیل حیدر قریشی،دختران ملت کی چیئرپرسن محترمہ ڈاکٹر شہناز اصغر،محمد انور سلیمی،سنیئرہیڈماسٹر رانا محمد اسلم،سعود مختار چوہدری،سوشل ویلفیئر آفیسر گگومنڈی محمد انور گجر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔