افغان صدارتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف، عبداللہ عبداللہ کے حامیوں کے مظاہرے

ہفتہ 21 جون 2014 20:26

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء)افغان صدارتی انتخاب میں دھاندلی کے خلاف صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامی سڑکوں پر نکل آئے،میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتہ کو ملک کے مختلف شہروں میں افغان صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف صدارتی امیدوارعبداللہ عبداللہ کے حامی سڑکوں پرنکل آئے اور مظاہرین نے صدر حامد کرزئی سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت ملک بھر میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا۔ بلخ،قندھار،ننگرہارمیں بھی حکومت مخالف مظاہرے کیے گئے ،مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ووٹوں کی گنتی فوری طور پر روکنے اور اقوام متحدہ سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے صدر حامد کرزئی سے استعفیٰ، دھاندلی کی تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔