گورنر سندھ نے معروف کرکٹر اور ماضی کے عظیم بیٹسمین حنیف محمد کو لیجنڈ ٹرسٹ کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

ہفتہ 21 جون 2014 22:08

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور پیٹرن لیجنڈ ٹرسٹ نے ہفتہ کو گورنر ہاؤس میں معروف کرکٹر اور ماضی کے عظیم بیٹسمین حنیف محمد کو لیجنڈ ٹرسٹ کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر لیجنڈ ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی شوکت ترین صاحب بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ حنیف محمد پاکستان کی کرکٹ کی پہنچان ہیں انہوں نے ایسے وقت میں پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا جب پاکستانی کرکٹ دنیا کے نقشے میں نئی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر جن صلاحیتوں کا مظاہرہ حنیف محمد نے کیا اس نے پوری دنیا کے کرکٹ کے شائقین کو متاثر کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حنیف محمد ایک حقیقی لیجنڈہیں اور ان کی جتنی بھی پزیرائی کی جائے کم ہے ۔ اس موقع پر لیجنڈ ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی شوکت ترین نے حنیف محمد کے علاج معالجے کے لئے ٹرسٹ کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :