بہاولپور میں بون میروٹرانسپلانٹ سنٹر کی تعمیر کسی نعمت سے کم نہیں‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب

ہفتہ 21 جون 2014 22:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ بہاولپورمیں بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر کی تعمیر تھیلے سیمیا کے مریضوں کے نعمت سے کم نہیں ہے، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بہاولپورجیسے پسماندہ علاقے میں پاکستان کے پہلے بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر کی تعمیر کی منظوری اور فنڈز فراہم کیے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے 18 ماہ کی مدت میں یہ بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر مکمل ہوگا اور اس جدید ترین بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر میں خون کے کینسرسمیت تھیلے سیمیاکے مریضوں کاحتمی علاج ہوگا اورتھیلے سیمیاکے مرض کاسوفیصد خاتمہ ممکن ہوگا ۔ڈاکٹروسیم اختر نے کہاکہ اس بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر میں ہم اس کابھی اہتمام کریں گے کہ لوگ شادی سے قبل اس بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر سے ٹیسٹ کرائیں تاکہ ایسی شادیاں روکی جاسکیں جس سے یہ مرض پھیلنے کااندیشہ نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ اس بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرکی تعمیر کے حوالہ سے سے تھیلے سیمیا سوسائٹی ،پرنسپل کیوایم سی ،ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال کی کوششیں قابل تحسین اورقابل ستائش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :