عراق: سنی انتہا پسندوں کی پیشقدمی، تیس فوجی ہلاک، شامی سرحد سے متصل القائم نامی علاقے پر قبضہ کر لیا

ہفتہ 21 جون 2014 00:17

عراق: سنی انتہا پسندوں کی پیشقدمی، تیس فوجی ہلاک، شامی سرحد سے متصل ..

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جون۔2014ء) عراقی فوجی حکام نے کہا ہے کہ سنی انتہا پسندوں نے تیس فوجیوں کو ہلاک کرتے ہوئے شامی سرحد سے متصل القائم نامی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دن بھر جاری رہنے والی لڑائی میں اسلامک اسٹیٹ آف عراق و شام کو دیگر جنگجو گروہوں کا تعاون بھی حاصل تھا۔ باغیوں کی اس پیشقدمی کو وزیر اعظم نوری المالکی کی حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ ادھر مالکی پر ایسے دباوٴ میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ وہ ان انتہا پسندوں کو شکست دینے کے لیے یونٹی حکومت تشکیل دیں۔

متعلقہ عنوان :