مصر،مہمان کی کال کاٹنے پر مصری نیوز اینکر ملازمت سے فارغ

پیر 23 جون 2014 15:31

مصر،مہمان کی کال کاٹنے پر مصری نیوز اینکر ملازمت سے فارغ

قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) مصر میں متعین ایتھوپیا کے سفیر کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں تلخ کلامی پر 'التحریر' ٹی وی کی ایک نیوز اینکر کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔مصر کے"التحریر" ٹیلی ویژن چینل کے ایک ذریعے نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ خاتون اینکر رانیا بدوی اور ایتھوپیائی سفیر محمود دردیر کے درمیان ایک ٹی وی خبرنامے میں ٹیلیفونک مکالمے کے دوران تلخی کلامی ہوئی۔

اس پر اینکر نے غیر پیشہ ورانہ رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفیر کی فون کال کاٹ دی جس پر انہوں نے مصری وزارت خارجہ کو اس کی شکایت کی تھی۔ وزارت خارجہ کی ہدایت پر بعد ٹی وی انتظامیہ نے رانیا کو نکال دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اینکر رانیا بدوی کو ٹی وی کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے کہا گیا ہے کہ پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پر اس کے ساتھ ٹی وی کا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے ایک دوست ملک کے معزز سفیر کے ساتھ گفتگو میں نامناسب طرز عمل اختیار کیا،جس پر ٹی وی انتظامیہ کو بحران اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رانیا البدوی کی جگہ اب عارضی طور پر پروگرام "ساتواں صدر" کی میزبان ریھام السھیلی کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ تاہم ٹی وی انتظامیہ نے رانیا کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے سے متعلق کسی اندرونی یا بیرونی دباوٴ کی نفی کی ہے۔

اس پر سفیر نے جواب دیا کہ "آپ بیداری کی تحریک دبانے کا مفہوم نہیں سمجھتیں"۔ دونوں میں مزید تلخ کلامی ہوئی۔ نیوز اینکر نے کہا کہ آپ سفارتی آداب اور قرینوں سے ناواقف ہیں۔ یہ کہہ کر اس نے ٹیلیفون بند کر دیا۔ بعد ازاں ایتھوپیئن سفیر نے مصری وزارت خارجہ میں اس کی شکایت کی جس پر رانیا کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے۔

متعلقہ عنوان :