پاکستان اور بھارت ماضی کی تلخیوں کو بھول کر مسئلہ کشمیر کو حل کریں، محبوبہ مفتی

پیر 23 جون 2014 16:43

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ماضی کی تلخیوں کو بھول کر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے سلسلے میں اہم اقدامات اٹھائیں تا کہ خطے میں امن وامان قائم کیا جاس کے ۔

(جاری ہے)

گاندربل میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ ریاست میں بے روز گاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے اور مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ بے رزگاروں کو روز گار فراہم کرنے کے سلسلے میں آگے آئیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کشمیر مسئلے کو حل کرنے کے لئے اسمبلی اور پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے پرامن بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔پاکستان اور بھارت کو ماضی کی تلخیوں کوبھول کر ایک نئی شروعات کر کے کشمیر کو مسئلے کو حل کرنے کے ضمن میں اقدامات اٹھانے چاہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار اپنی عوام دشمن پالیسیوں کے لئے یاد رکھی جائے گی ۔۔